Brailvi Books

مچھلی کے عجائبات
2 - 55
رَعَّادَہ(بَرْق مچھلی) 
 	رَعَّادَہ(بَرْق مچھلی) یوں تو یہ ایک چھوٹی مچھلی ہے مگر اِس کی خاصیَّت یہ ہے کہ جب جال میں پھنس جاتی ہے تو جال جس کے ہاتھ میں ہو اُس کاہاتھ کانپنے لگتا ہے! تجرِبہ کارشکاری جب اس مچھلی کوپھنسا ہواپاتا ہے تو اُس کی رسّی کسی چیزسے باندھ دیتا ہے، جب تک وہ مر نہیں جاتی رسّی نہیں کھولتا اِس لئے کہ مرنے کے بعد اُس کی یہ خاصیّت ختم ہو جاتی ہے ۔	

						(حَیاۃُ الحَیَوان لِلدَّمِیری ج۲ ص  ۴۰)
کلمہ لکھی ہوئی مچھلی
	عبدالرحمن بن ہارون مغرِبی نے بیان کیا ہے کہ میں ایک مرتبہ’’بحیرۂِ مغرِب‘‘ میں کِشتی پر سُوار ہُوا، ہمارے ساتھ ایک لڑکا تھا اُس کے پاس مچھلی پکڑنے کی ڈور اور کانٹا تھا۔ جب ہماری کِشتی مَوضَعِ بَرْطُو ن میں پہنچی تو اُس لڑکے نے اپنی ڈور دریا میں پھینکی ،ایک بالِشت بھر مچھلی کانٹے میں پھنسی لڑکے نے جب اُسے نکالا تویہ دیکھ کرہمارا ایمان تازہ ہو گیا کہ اُس مچھلی کے سیدھے کان کے پیچھے   لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہاور  اوپر کی جانب مُحَمَّداور ا س کے اُلٹے کان کے پیچھے رسُوْلُ اللہ لکھا  ہُوا تھا۔ 					                                                                                                 		   (ایضاً)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
کافی دیر تک زندہ رہنے والی مچھلیاں 
	ابو حامد اَنْدَلُسی کی کتاب ’’تُحْفَۃُ الْاَلْباب‘‘ میں لکھا ہے کہبحیرۂ رُوم میں ایک ایسی